قطر کی غزہ میں اسرائیل کی صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی مذمت

خدا مرحوم صحافی انس الشریف، محمد قرایقع اور ان کے ساتھیوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے،بیان

منگل 12 اگست 2025 16:32

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔قطری وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ جرائم کس طرح تصور سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں قطری وزیرِاعظم نے شہید صحافیوں کے لیے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے مزید کہا کہ خدا مرحوم صحافی انس الشریف، محمد قرایقع اور ان کے ساتھیوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔دوسری جانب قطر کی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری کارروائی کرے اور جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔