غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، امداد کے منتظر 6 افراد سمیت مزید 46 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کے جنوب اور مشرق میں اسرائیلی افواج نے 4 فلسطینیوں کو شہید کیا،الاقصی اسپتال

منگل 12 اگست 2025 16:52

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں مزید 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 46 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 6 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غزہ کے نواحی علاقے زیتون میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں پورا خاندان شہید ہو گیا، شہید ہونے والوں میں ماں باپ اور ان کے 6 بچے شامل ہیں۔الاقصی اسپتال نے بتایا کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کے جنوب اور مشرق میں اسرائیلی افواج نے 4 فلسطینیوں کو شہید کیا۔فلسطینی ریڈ کراس نے کہا کہ غزہ شہر کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملے میں مزید 3 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :