ایران اور چائینزتائپے کی ٹیمیں کل بدھ کو ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں نبردآزما ہوں گی

منگل 12 اگست 2025 17:02

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایران اور چائینزتائپے کی ٹیمیں ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں کل (بدھ کو ) ایکشن میں ہوں گی۔ ایران کی ٹیم تاحال ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ اس سے قبل ایران کی ٹیم نے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے گروپ بی کے تیسرے اور آخری میچ میں شام کی ٹیم کو ہرا کر نہ صرف مسلسل تیسری فتح حاصل کی تھی بلکہ کوارٹر فائنل میں جگہ بھی پکی کی تھی ۔

(جاری ہے)

اس فتح کے ساتھ ناقابل شکست ایران کی باسکٹ بال ٹیم گروپ بی میں سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود رہی تھی۔ ایران کی ٹیم نےایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے تیسرے گروپ میچ میں حریف شام کی باسکٹ بال ٹیم کو0-3 سیٹس سے شکست دی۔ اب ناقابل شکست ایران کی ٹیم کا کوارٹر فائنل میچ میں کل بدھ کو چائینزتائپے کے خلاف مقابلہ ہوگا ،جو کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، جدہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں شامل 16 ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیاہے۔ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز بالترتیب 13 اور 14 اگست کو کھیلے جائیں گے ،سیمی فائنلز 16 اگست کو جبکہ فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ \932