ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کا زیر تعمیر حاجی غلام رسول میموریل ایس آئی سی وی ڈی سینٹر کا دورہ

منگل 12 اگست 2025 17:04

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی نے زیر تعمیر حاجی غلام رسول میموریل ایس آئی سی وی ڈی سینٹر کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی کوششوں سے شہید بینظیرآباد ڈویژن اور قریبی علاقوں کے دل کے مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نواب شاہ میں حاجی غلام رسول میموریل ایس آئی سی وی ڈی سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس کے مکمل فعال ہونے پر دل کے مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات میسر ہوسکیں گی۔

اس موقع پر ایس آئی سی وی ڈی کے انچارج ڈاکٹر اسلم زرداری، ایڈمن آفیسر آفتاب میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری نے ایس آئی سی وی ڈی سینٹر کے جاری کام کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ ایس آئی سی وی ڈی سینٹر کے لیے زمین اور عمارت کا عطیہ نواب شاہ کی معزز شخصیت حاجی ظفر آرائیں نے دیا ہے۔\378