لانڈھی 37 اے پیر بخاری کالونی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

علاقہ مکینوں کاحکومت سے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

منگل 12 اگست 2025 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)کراچی کے علاقے لانڈھی 37 اے پیر بخاری کالونی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔واٹربورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق لانڈھی 37 اے میں گزشتہ تین سال سے پانی کی بندش ہے ۔

(جاری ہے)

پانی کی فراہمی معطل ہونے سے علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور وہ بھاری قیمت پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔علاقہ مکینو کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کاپوریشن نے مبینہ رشوت کے عوض علاقہ مافیا کے حوالے کر دیاہے ۔ مبینہ رشوت کے عوض مافیا کو 14 غیر قانونی کنکشن فراہم کیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جس کے پاس لاکھ روپے ہے انہیں پانی کا کنکشن فراہم کیا جارہا ہے۔پیسے ادا نہ کرنے والے مکین پانی سے محروم ہیں ۔واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کر کے فروخت کیا جارہا ہے۔عوام کا پانی مافیا فروخت کر رہی ہے۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :