لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی کی اجازت کیخلاف وکلا کی درخواست پر وزرات مواصلات اور دیگرکو نوٹس جاری

منگل 12 اگست 2025 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی کی اجازت کیخلاف وکلا کی درخواست پر وزرات مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، حکومت سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی کی اجازت کیخلاف وکلا کی درخواست کی سناعت ہوئی۔

(جاری ہے)

فہدعلی، ندیم شیخ اور سلیم مائیکل ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ لیاری ایکسپریس وے چھوٹی گاڑیوں کیلئے بنایا گیا تھا۔

ہیوی ٹریفک کیلئے نادرن بائی پاس تعمیر کیا گیا ہے۔حکومت لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کیلئے اوپن کررہی ہے۔ اگر لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلی تویہ تباہ ہوجائے گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کھولنے سے روکا جائے۔عدالت نے وزرات مواصلات، نیشنل ہائیوے اتھارٹی، حکومت سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔