خیبر پختونخوا سے سینیٹ کے 2 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

منگل 12 اگست 2025 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) خیبر پختونخوا سے سینیٹ کے 2 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کے بعد ارکان نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے۔حلف اٹھانے والوں میں سینیٹرز اعظم سوات اور مشعال یوسفزئی شامل ہیں۔ چیئر مین سینیٹ اورحکومتی و اپوزیشن ارکان نے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی۔