لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

کامونکی ایمن آباد کے درمیان پٹری ٹوٹی ہوئی تھی، ریلوے ذرائع

منگل 12 اگست 2025 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔رپورٹ کے مطابق کامونکی ایمن آباد کے درمیان پٹری ٹوٹی ہوئی تھی، ریلوے عملے کو پیٹرولنگ کے دوران ٹریک کا ٹوٹا ہوا حصہ ملا، ریلوے عملے نے ٹریک کے ٹوٹنے کی بروقت اطلاع کی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار وہاں سے گزرنے والی تھی،ریلوے کے عملے کی اطلاع پر ٹرین کو فوری روک دیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لئے روانہ کر دیا گیا، اس سے قبل یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین بھی اسی طرح حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ذرائع نے کہا کہ ریلوے کی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ریل کے ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اتریں۔