پنجاب حکومت کا 16 ارب روپے کے لیپس فنڈز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ

پی اینڈ ڈی بورڈ کی درخواست پر حکومت نے فنڈ کے دوبارہ استعمال کی منظوری دیدی

منگل 12 اگست 2025 19:15

پنجاب حکومت کا 16 ارب روپے کے لیپس فنڈز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے 16ارب روپے کے لیپس فنڈز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پائیدار ترقی اہداف پروگرام کے تحت لیپس شدہ فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویزات کے مطابق 16ارب 55کروڑ روپے 30جون کو لیپس ہوئے ،وفاق سے ملنے والے 10ارب 48کروڑ بھی استعمال نہ ہوسکے،فنڈز اضلاع کو سابقہ اخراجات کی مفاہمت کے بعد جاری ہوں گے ،موجودہ مالی سال بطور اضافی گرانٹ رقم جاری کی جائے گی،پنجاب کو 2018ء سے اب تک 102ارب روپے ملے تھے۔پی اینڈ ڈی بورڈ کی درخواست پر حکومت نے فنڈ کے دوبارہ استعمال کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :