محمود کوٹ روڈ پر ترکی بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے

منگل 12 اگست 2025 20:02

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) محمود کوٹ روڈ پر ترکی بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کار کی روڈ کے درمیان اچانک غلط کراسنگ کرنے کی وجہ سے پیش آیا جس میں پیچھے سے آنے والا رکشہ کار سے ٹکرا گیا، حادثے میں تین افراد 48 سالہ مظہر عباس،51 سالہ غلام فرید اور 18 سالہ حمزہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں کے لواحقین مریضوں کو ہسپتال شفٹ نہیں کرنا چاہتے تھے جس پر ریسکیو سٹاف نے انہیں گھر روانہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :