نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں‘نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت اور ترقی کی ضمانت ہیں‘ چیئرمین سینٹ گیلانی

منگل 12 اگست 2025 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں‘نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت اور ترقی کی ضمانت ہیں‘تعلیم اور ٹیکنالوجی سے نوجوان ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت اور ترقی کی ضمانت ہیں۔تعلیم اور ٹیکنالوجی سے نوجوان ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔نوجوان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے ویژن کو رہنما بنائیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانا قومی ذمہ داری ہے۔ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں۔