Live Updates

لاہور میں بونداباندی اور ٹھنڈی ہواؤں سے حبس کی شدت کم

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

منگل 12 اگست 2025 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) شہر لاہور میں صبح سویرے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ اور مال روڈ سمیت گلبرگ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مسلم ٹاؤن، گلشن راوی اور کاہنہ میں بونداباندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے حبس کی شدت کو کم کر دیا، شہریوں نے گرمی اور گھٹن سے نجات کو قدرت کا انعام قرار دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات