جشن آزادی کی تقریبات، روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگے گا: عظمیٰ بخاری

جشنِ آزادی میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ہوگا،عاطف اسلم، سجاد علی سمیت نامور گلوکار پرفارم کریں گے کنسرٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں،وزیر اطلاعات پنجاب

منگل 12 اگست 2025 22:15

جشن آزادی کی تقریبات، روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگے گا: عظمیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب حکومت کا پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ کنسرٹ وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کنسرٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جن میں عاطف اسلم، سجاد علی، بلال سعید اور شائے گل شامل ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جشنِ آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا اور وزارت اطلاعات و ثقافت نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔