ڈپٹی کمشنرکا جیل ملتان کا دورہ ،ہسپتال میں دستیاب سہولیات، نئے بلاکس اور دفاتر کا معائنہ

منگل 12 اگست 2025 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کو سنٹرل جیل ملتان کے دورہ پر جیل پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے جیل کے مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے مسائل بھی دریافت کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی صدارت میں جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سنٹرل جیل ،ڈسٹرکٹ جیل ،ویمن جیل اور ممتاز آباد سب جیل کے سپرٹنڈنٹس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ادویات فراہمی اور جیل ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مختلف ایجنڈے بھی منظور کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے قیدیوں کی سہولت کیلئے جیلوں میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں جس میں ایمرجنسی ،گائنی،ڈینٹل آوٹ سرجیکل سمیت مخلتف سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جیل ہسپتالوں میں ادویات اور میڈیکل آلات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور وافرفنڈز فراہم کئے جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جیل میں نئے بلاکس اور دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔