بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں ڈیکلیئر کرنا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ کی کامیابی کا نتیجہ ہے، سینیٹر عبدالقادر

منگل 12 اگست 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سینیٹر عبدالقادر نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں ڈیکلیئر کرنے کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ کی کامیابی کا نتیجہ قرار دیا۔ منگل کو ایوان بالا میں انہوں نے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے انہیں کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں جو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے کالعدم دہشت گرد بھارتی ایماء اور فنڈنگ پر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں اور بلوچستان میں دہشت گرد سرگرمیاں کرکے بدامنی پھیلا رہے ہیں، ہم ان دہشت گرد تنظیموں کی مذمت کرتے ہیں، بلوچستان کے 98 فیصد لوگ اس دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز ان دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گی اور دشمن کے خلاف یہ کامیابیاں اﷲ کی نعمت سے حاصل ہو رہی ہیں۔