جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ مختلف کھیلوں کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم

منگل 12 اگست 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخرجہان نے جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ مختلف کھیلوں کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے منگل کے روز اسٹیڈیم میں مختلف ایونٹس کا دورہ کیا اور وہاں پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سویمنگ کے فائنل مقابلوں،لیکروس،ہاکی اور ٹیک بال کے مقابلوں میں پہلی اور دوسری نمبر پر آنے والی ٹیموں کو میڈلز، ٹرافیز اور شیلڈز دئیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں داد دی۔