سوات، اسلام پور میں زہریلی خوراک کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، ایک کی حالت غیر

منگل 12 اگست 2025 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سوات کے علاقے اسلام پور میں شعیب ولد امن خان کے دو کم سن بچوں نیگھر سے باہر کوئی زہریلی شے کھائی جس سے دونوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جس پر دونوں کو سیدوٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں تین سالہ شاہ زین جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک سالہ شاہ میرزیر علاج ہیتاہم ڈاکٹروں کے مطابق ا س کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ سیدوشریف پولیس نیاس حوالے سے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوئری شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :