کراچی،نوجوان کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار معطل

منگل 12 اگست 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد شاہراہ نور جہاں تھانے کے پولیس اہلکاروں کو ایک نوجوان کو ہراساں کر نے پر معطل کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق متاثر ہ نوجوان فائق عبید کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں، اس نے دعوی کیا کہ گزشتہ رات اہلکاروں نے روکا اور ہراساں کرتے ہوئے اس کا ہیلمٹ توڑ دیا۔

ایس ایس پی و سطی نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے ایس پی گلبرگ ڈویژن کو واقعے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ۔ایس ایس پی وسطی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی افسر کو ایسی بدتمیزی میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔