اسسٹنٹ کمشنر پٹن کا سب جیل داسو کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے

بدھ 13 اگست 2025 11:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر، اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) سیف الاسلام اور اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) محمد عدیل نے سب جیل داسو کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران جیل میں صفائی و ستھرائی، بنیادی سہولیات، معیاری خوراک کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے جیل کے نظام میں مزید بہتری اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جیل انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :