فیصل آباد پولیس کی کارروائی،قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 11:43

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)فیصل آباد پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی کرکے قتل کے مرکزی ملزم یسین کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسرصاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پر بابر نیازی سب انسپکٹر تھانہ غلام محمد آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم یسین کو گرفتار کرلیا۔ مجاہد نامی شخص کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پر جا رہا تھاجب بیس لائن کے قریب پہنچا تو ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کرسابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کیمجاہد کو قتل کر دیاتھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔