فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کاسلسلہ جاری

بدھ 13 اگست 2025 12:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کاسلسلہ جاری ، 100سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ، تفصیلات کے ،مطابق الائیڈ ہسپتال کے قریب قیصر عباس سے جھپٹا مار کر پرس، گلبرگ سی کے قریب نادر سے 52ہزار وفون، چوہڑ ماجرہ چوک کے قریب آصف سے نقدی وفون، رضا آباد بازار نمبر1 کے غلام محی الدین سے 65ہزار وفون، رفیق کالونی گلی نمبر5 کے زبیر اسلم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، محلہ فتح آباد جھال پر وسیم قادر اور اس کی اہلیہ سے 52ہزار طلائی زیورات چھین لیے، 208چک کے عاشق حسین کے گھر سے سامان چوری، ٹریٹ بیکری کے قریب زبیر سے جھپٹا مار کر فون، سوساں روڈ پر محمد علی سے نقدی وفون، نعمت کالونی کے عبدالخالق سی32ہزار وفون لوٹ لیا، نصیر آباد کے قریب رشید سے نقدی وفون، محلہ عثمان ٹائون کے خالد ولید سے 50ہزار و فون، صدیق برادر سٹاپ کے قریب جھپٹا مار کر فون، 2ج ب کے شفیق کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 55تولے زیورات اڑھائی لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا 26ج ب کے علی رضا کی حویلی سے مویشی، 121ر۔

(جاری ہے)

ب کے محسن علی کے گھر سے بکرا چوری، طیبہ ٹائون کچی آبادی کے وزیر علی کا گھر لوٹ لیا بھٹہ سٹاپ پر اسماعیل سے 20ہزار و فون، ملت ٹائون کے محمود علی کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، لاری اڈا کے قریب طاہر محمود سی80ہزار وفون، 157ر۔ب کے کاشف کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ستیانہ روڈ پر طیب سے نقدی وفون، 266ر۔ب کے محمد خان سے 52ہزار وفون، 258ج ب کے نذیر احمد سے نقدی وفون، 66ج ب کے فاروق سے موٹر سائیکل نقدی وفون، سمن آباد کے شہزاد سی38ہزار وفون، سمن آباد کے حسنین سے نقدی وفون، خالد آباد کے قریب محمد احمد سے جھپٹا مار کر فون، ٹاٹا بازار کے ندیم سے نقدی وفون، 258ج ب کے شاہد اقبال سے موٹر سائیکل 2لاکھ وفون، دارالحسان ٹائون میں سہیل احمد کے گودام سے سامان چوری، تجمل فلور مل روڈ پر زاہد سے نقدی وفون، 209ر۔

ب کے شہباز کے ڈیرہ سے بکرے، 243ر۔ب کے محمد علی کے گودام سے سامان چوری، 243ر۔ب کے شرافت علی سے 12ہزار وفون، 243ر۔ب کے قریب مہر نذیر سے 90ہزار وفون، ستیانہ روڈ پر حسین کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس، سردار گارڈن کے قریب مدثر سے موٹر سائیکل چھین لی، محلہ حسین آباد کے فلک شیر سے نقدی وفون، 64گ ب کے اللہ دتہ کی حویلی سے مویشی، 77گ ب کے صدیق سے ایک لاکھ وفون، 72گ ب کے مشتاق کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، قصبہ گڑھ کے وسیم اکرم سے 27ہزار، 511گ ب کے اسرار کے ڈیرہ سے 7لاکھ کے مویشی چوری، ماموں کانجن کے عرفان سے 12ہزار وفون، ویڈیو مارکیٹ کے عامر کی شاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 172گ ب کے خالد حسین کے ڈیری فارم سے لاکھوں کے مویشی چوری، ستیانہ روڈ پر منیب کی شاپ سے 3انورٹر چوری، 226ر۔

ب کے جمشید سی32ہزار وفون، 80ج ب کے نذیر سے نقدی وفون، 64ج ب کے طارق سے موٹر سائیکل اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے اسد، تحصیل والی مسجد سے غلام نبی، ڈگلس پورہ سے ایوب، سبزی منڈی غلام محمد آباد سے ظفرعلی، جنرل ہسپتال سے کاشف، 66فٹا بازار سے خالد جاوید، ڈجکوٹ سنٹر سے شاہد، صابری مسجد جڑانوالہ سے یعقوب، تحصیل ہسپتال جڑانوالہ سے ساجد،39گ ب کے علی رضا اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔