نوابشاہ ،ضلع شہید بینظیر آباد میں بھی 78 واں یوم آزادی پاکستان 14 اگست کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

بدھ 13 اگست 2025 13:18

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیر آباد میں بھی 78 واں یوم آزادی پاکستان کل 14 اگست کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی اور "معرکۂ حق" کے حوالے سے مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی، جہاں کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی قومی پرچم لہرائیں گے ،اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

مرکزی تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات تقاریر، ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کریں گے۔ اس تقریب میں ضلع کے تمام محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی رہنما، اسکولوں کے طلبہ اور شہری بھی شریک ہوں گے۔\378