حضرو، پاکستان بڑی قربانیاں دینے کے بعد وجود میں آیا،رکن قومی اسمبلی

بدھ 13 اگست 2025 13:19

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن ،کنوئینر ضلعی رابطہ کمیٹی حکومت پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ پاکستان انگریز اور ہندو بنیئے سے قائد اعظم ان کے ساتھیوں ، تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے مر د ، خواتین اور بچوں نےحاصل کیا ،اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجر ت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہارشیخ آفتاب احمد نے جشن آزادی چودہ اگست کے حوالےسے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان میں قر بانیوں دینے والوں کے سبب آج ہم اسلامی دنیاکی پہلی ایٹمی قوت اور مضبوط ملک کے طورپر موجود ہیں مسلح افواج نے جس میں بری ،بحری اور فضائی افواج شامل تھیں ، جس طرح اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کوشکست دے دو چار کیا اس نے غزہ بد ر کی یاد تاز ہ کی ،پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی اللہ تعالی کا ایک معجزہ تھا،قائد اعظم کی بصیرت، محنت، دور اندیشی نے وطن عزیز کو آزاد کر ایا۔

،کنوئینر ضلعی رابطہ کمیٹی حکومت پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملک بھر خصوصا پنجاب میں مسلم لیگ (ن) ان قائدین کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔\378