کاروں، ہلکی کمرشل گاڑیوں ، پک اپس اور جیپوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے آغاز پر 28 فیصد اضافہ ہوا، پاما

بدھ 13 اگست 2025 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) کاروں، ہلکی کمرشل گاڑیوں ، پک اپس اور جیپوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے آغاز پر 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 43 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی 2025 کے دوران کاروں، ہلکی کمرشل گاڑیوں ، پک اپس اور جیپوں کی فروخت 28 فیصد کی بڑھوتری سے 11 ہزار 34 یونٹس تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں اور ٹو ویلرز کی فروخت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے ، جولائی 2025 کے دوران ہنڈا کے متعارف کرائے گئے آئی کان ای وی سکوٹرز کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 313 اور 303 یونٹس رہی ہے ، اسی طرح پٹرول پر چلنے والی موٹر سائیکلیں تیار کرنے والی کمپنی یونائیٹڈ کی الیکٹراک بائیکس کی پیداوار اور فروخت بھی بالترتیب 229 اور 270 یونٹس تک بڑھی ہے۔

(جاری ہے)

پاما کے مطابق ہنڈا سیوک، سٹی، سوزوکی سوئفٹ اور ٹیوٹا کرولا کے یارس اور کراس ماڈل کی فروخت بھی جولائی میں بالترتیب 1143، 522 اور 2418 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2024 میں ان ماڈلز کی فروخت کا حجم بالترتیب 790، 502 اور 1106 یونٹس رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2024 کے مقابلہ میں جولائی 2025 کے دوران ہنڈا کارز، سوزوکی سوئفٹ اور ٹیوٹا گاڑیوں کی فروخت میں بالترتیب 445 اور 119 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق ہنڈائی ایلانٹرا اور سوناٹا ماڈلز کی فروخت بھی 33 اور 34 یونٹس کے مقابلہ میں 140 اور 66 یونٹس تک بڑھی ہے ، اسی طرح سوزوکی کلٹس کی سیلز بھی 96 کے مقابلہ میں 239 یونٹس تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب سوزوکی آلٹو کی فروخت 2869 یونٹس کے مقابلہ میں 2327 یونٹس تک کم ہوئی ہے۔ پاما کے مطابق جولائی 2025 کے دوران ٹیوٹا فارچونر اور ریوو کی فروخت558 یونٹس کے مقابلہ میں 919 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ ہنڈائی ٹکسن اور ہنڈا بی آر وی، ایچ آر وی کی فروخت بھی بالترتیب 113 اور 141 یونٹس کے مقابلہ میں 546 اور 357 یونٹس تک پہنچ گئی۔

مزید برآں سازگار کی تیار کردہ گاڑی ہاول اور جیک ایکس 200 کی سیلز بھی 824 اور 102 یونٹس کے مقابلہ میں بالترتیب 1079 اور 149 یونٹس تک بڑھ گئی۔ مزید برآں ہنڈائی پورٹر اور ساناٹا فی کی فروخت 349 اور 58 یونٹس کے مقابلہ میں 395 اور 77 یونٹس تک پہنچ گئی۔\395