اٹک ،معرکہءِ حق کی فتح اور یوم آزادکی تقریبات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں جشنِ آزادی مشاعرے کا انعقاد

بدھ 13 اگست 2025 16:15

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) معرکہءِ حق کی فتح اور پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی اٹک کے سبزہ زار میں ایک خُوبصُورت جشنِ آزادی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک جناب راؤ عاطف رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب انیل سعید اور سی او میونسپل کمیٹی آفتاب احمد خان کی خصوصی کوششوں سے ایک کامیاب مشاعرے کا انعقاد ممکن ہوا۔

مشاعرے کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا تھے۔ صدارت محترمہ ڈاکٹر فاخرہ نورین، خصوصی شعراء میں راکب مختار، کومل جوئیہ، اعزازی مہمان فرح گوندل، نرگس جہانزیب، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ، محسن عباس ملک تھے۔ دیگر شعراء میں ساحرہ نقوی، آنسہ مظہر انسی، راجہ مختار احمد سگھروی، اقبال ززقاش، سید تصور بُخاری، علی بابر، احمد علی ثاقب، حسین امجد، سعادت حسن آس، پروفیسر سید نصرت بخاری، شامل تھے۔

(جاری ہے)

مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف شاعر و ادیب طاہر اسیر نے بخوبی ادا کیے۔ پروگرام کے آخر میں سی او بلدیہ آفتاب احمد خان نے شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شعراء کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔ شروع سے آخر تک پنڈال ادب شناس و ادب پرور سامعین سے کھچا کھچ بھرا رہا۔ اٹک اور گردونواح کے سامعین کی کثیر تعداد نے مشاعرے میں بھرپور شرکت کی۔\378