وفاقی ہسپتالوں میں آسامیاں پر کرنے کے لئے کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن پر تقرری کا عمل جاری ہے، سید مصطفی کمال

بدھ 13 اگست 2025 16:19

وفاقی ہسپتالوں میں آسامیاں پر کرنے کے لئے کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن پر تقرری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وفاقی ہسپتالوں میں آسامیاں پر کرنے کے لئے کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن پر تقرری کا عمل جاری ہے۔ شاہدہ رحمانی کے سوال پر وزیر صحت سید کمال شاہ کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ وفاقی سرکاری ہسپتالوں مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے لئے کے لیے ضروری مشینوں اور ادویات کی ضروری مقدار دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

تاہم عملہ کی کمی کے حوالے سے تمام ہسپتالوں میں مختلف خالی اسامیوں پر ایف پی ایس سی کے ذریعے تعیناتی کی جا چکی ہے اور بعض ایف پی ایس سی میں زیر عمل ہیں۔ عارضی انتظام کے طور پر ہسپتالوں نے خالی اسامیوں پر کنٹریکٹ / ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر عملہ کی تقرری کی ہے۔ وفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں / اداروں میں مریضوں کا بے تحاشا بوجھ رہتا ہے۔ اس ضمن میں بنیادی نگہداشت کی مختلف سہولیات قائم / اپ گریڈ کی گئی ہیں اور نہیں مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تا کہ انہیں اپنے ریجن میں صحت و نگداشت کی سہولت فراہم کی جائے۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ مریضوں کو ( آرتھو پیڈکس وغیرہ) کے لیے ایف جی پی سی اور نرم بھیجوا جا رہا ہے جہاں بلا رکاوٹ علاج جاری ہے۔