والد کے حج کی رقم آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع ہونے پر ڈکیتی ڈرامے کا ڈراپ سین

ملزم نے ون فائیو پر کال کی کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر اسکی گاڑی ،15لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں، ایف آئی آر

بدھ 13 اگست 2025 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) والد کے حج کی رقم کو آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کا پول کھل گیا۔پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں باپ کے حج کے لیے آئے 15لاکھ روپے آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع ہونے پر ملزم نے ڈکیتی کی جھوتی کال چلائی تھی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے بتایا کہ ملزم نے ون فائیو پر کال کی کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر اس کی گاڑی اور 15لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق عبیداللہ کے بھائیوں عمر اور عبداللہ نے اپنے والد کے حج کے لیے 15لاکھ روپے بھجوائے تھے۔ ملزم عبیداللہ سے رقم آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع ہوئی۔ پولیس نے سب انسپکٹر سعد افتخار کی مدعیت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :