پاکستان کو گرین بنانے کیلئے شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،مولانا حسن معاویہ

شجر کاری مہم کے دوران پھل دار درختوں کے علاوہ ادویاتی، پھول دار اور آرائشی پودے لگائے جائیں

بدھ 13 اگست 2025 16:42

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)ممبر ضلعی امن کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ و ممتاز عالم دین مولانا حسن معاویہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرین بنانے کیلئے شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے شجر کاری مہم کے دوران پھل دار درختوں کے علاوہ ادویاتی، پھول دار اور آرائشی پودے لگائے جائیں جن کی مجموعی تعداد لاکھوں میں ہو۔ملک بھر میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کرکے پاکستان کو گرین بنانے میں اپنا کردار فعال طریقے سے ادا کریں۔

پاکستان کے جی ڈی پی میں زراعت کا کم و بیش 24 فیصد ہے اور افرادی قوت کا 38 فیصد اسی شعبے سے روٹی روزی کماتا ہے . پاکستان کی برآمدات میں شامل اشیا کا 70 فیصد زراعت سے متعلقہ ہے . زرخیز زمین اور زرعی پیداوار کیلئے انتہائی موافق ماحول کو صحیح معنوں میں استعمال کیا جائے تو پاکستان کی معیشت بہت ترقی کر سکتی ہے کسانوں کو درپیش مسائل پاکستان کی زرعی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں ان مسائل کے حل کیلئے بند کمروں میں بیٹھ کر کئے جانے والے فیصلوں کی بجائے موجودہ حکمرانوں کو کسانوں کے پاس جانا چائیے اور ان کے مسائل کا حقیقی اور پائیدار حل پیش کرنا چائیے ۔

(جاری ہے)

کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان انہوں نے کہا کہ اج ہمارے ملک کو ماحولیاتی آلودگی کا بہت زیادہ سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس پر قابو پانے کے لیے ہمیں درختوں کو زیادہ سے زیادہ لگائے جانے کی ضرورت ہے ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ماحولیاتی الودگی کو کم کرنے میں ہر شخص اپنے اپنے حصے کا رول ادا کر سکے۔