غزہ میں امدادی کچن میں شدید ہجوم کے دوران گرم کھانا گرنے سے کئی فلسطینی بچے جھلس گئے

بدھ 13 اگست 2025 16:42

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)غزہ میں امدادی کچن میں شدید ہجوم کے دوران گرم کھانا گرنے سے کئی فلسطینی بچے جھلس گئے۔غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور امدادی قافلوں کی روک تھام نے انسانی بحران کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خوراک کے متلاشی 2 فلسطنی بچے امدادی مرکز پر گرم سوپ گرنے سے جھلس گئے جبکہ دھکم پیل کے باعث کھانے حصول میں کوشاں بچوں پر گرم کھانا گرا۔ متاثرہ بچوں کا کہنا تھاکہ انہیں کھانے کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنا پڑتا ہے اور خوراک کی شدید کمی کے باعث رش اور بدنظمی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :