ڈیرہ اسماعیل خان ،جنوبی وزیرستان کے مختلف مقامات پر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (سائوتھ) ضلعی انتظامیہ اور عوام کی شراکت

بدھ 13 اگست 2025 16:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) جنوبی وزیرستان کے مختلف مقامات پر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (سائوتھ) ضلعی انتظامیہ اور عوام کی شراکت سے معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے تناظر میں تقریبات اور سرگرمیوں کا سلسلہ جوش و جذبے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (سائوتھ)کے زیرِ اہتمام یکم اگست سے 14 اگست تک جاری رہنے والے مختلف اسپورٹس فیسٹیولز وانا، مکین، سراروغہ، لدھا، خانکوٹ اور دیگر بڑے شہروں میں زور و شور سے جاری ہیں، جن میں 36کرکٹ ٹیمیں، 29والی بال ٹیمیں اور 48فٹ بال ٹیمیں حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ بھرپور حصہ لے رہی ہیں،کھیلوں کے یہ مقابلے وزیرستان کے 10مختلف مقامات پر جاری ہیں، جہاں نوجوان اور کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں،اسکولوں میں ملی نغموں، تقاریر اور ثقافتی پروگرامز پر مشتمل پرجوش تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہے،شہر اور دیہی علاقوں میں اظہارِ یکجہتی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جن میں عوام قومی پرچم لہراتے اور "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگاتے شریک ہو رہے ہیں،ڈھول کی تھاپ پر روایتی اتن، عوامی جوش اور ملی جذبے نے وزیرستان کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔

\378