ہری پور،گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول میں معرکہ حق یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

بدھ 13 اگست 2025 17:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ہری پور کے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول میں معرکہ حق یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ہری پور شگفتہ جبین کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون میں معرکہ حق یومِ آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ضلع بھر کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز نے شرکت کی۔

تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مصباح خالد اور اسسٹنٹ کمشنر خانپور تعظیم ظفر تھیں،پرچم کشائی کی تقریب کے بعد بچیوں نے ملی نغمے،تقاریر،کلچر شو اور ٹیبلو کے ذریعے حب الوطنی اور قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا جبکہ پروگرام کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بچیوں کو بہترین کارکردگی پر سراہا۔