حیدر آباد ، اربن فوڈ پروجیکٹ کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 230 امیدواروں میں تقسیم اسناد

بدھ 13 اگست 2025 17:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن حیدرآباد اور ایف آر ڈی پی کی جانب سے ڈبلیو ایچ ایچ کے تعاون سے اربن فوڈ پروجیکٹ کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 230 امیدواروں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

سندھی لینگویج اٹھارٹی حیدرآباد میں منعقدہ اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں لائیو اسٹاک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز علی شاہ، سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کمپیوٹر سائنس کے استاد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ مراد چانڈیو، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ظفر علی منگی، ایف آر ڈی پی کے پروگرام مینیجر ظہیر الدین بابر، علی محمد کلوڑ، آفتاب سومرو اور دیگر نے شرکت کی. اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے رومیس، احمد خان جتوئی، ثناء سیال اور دیگر نے تربیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آر ڈی ایف کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، اس طرح کے کورسز ہر ضلع کی سطح پر کرائے جائیں تاکہ نوجوان اپنے روزگار کے قابل بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :