احمدپورشرقیہ ،پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پی ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام فلیگ مارچ کیا گیا

بدھ 13 اگست 2025 19:27

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار فلیگ مارچ کیا گیا۔ سینئر مینیجر آپریشنزکی قیادت میں کمپنی کی آپریشنل گاڑیاں اور سٹاف نے شرکت کی۔فلیگ مارچ بی ڈبلیو ایم سی ورکشاپ سے شروع ہو کر ڈرنگ اسٹیڈیم، فرید گیٹ، وکٹوریہ ہسپتال، ختم نبوت چوک اور سرائیکی چوک سے ہوتا ہوا ہیڈ آفس پر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا نے سبز ہلالی پرچم تھام کر ”پاکستان زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد“ کے نعروں سے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ سینئر مینیجر آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ یومِ آزادی ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا و اجداد نے علیحدہ وطن کے حصول کے لیے پیش کیں۔ پاک فوج نے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور آزادی کے تحفظ میں ہمیشہ شاندار کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج اور شہداء کے خاندانوں کی مقروض ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہر موقع پروطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔\378