ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پاکستان بھر کے 46 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے گورننس کے نظام پر ایک جامع مطالعہ

بدھ 13 اگست 2025 19:51

بھاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان بھر کے 46 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے گورننس کے نظام پر ایک جامع مطالعہ کرنے کے لیےآئی ایم سائنسز اور آئی کنسلٹنٹس کو شامل کیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس اقدام کے لیے منتخب ہونے والے اداروں میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں ایک جائزہ پینل نے کوالٹی انہانسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا ۔

وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد اللہ مدنی اور سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ پینل ممبران کی ملاقات سے ہوا۔ملاقات کے دوران یونیورسٹی گورننس کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دو روزہ دورے کے دوران، پینل نے ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹرو ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈائریکٹراسٹوڈنٹس افیئرزو ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر عبدالروف، رجسٹرارمحمد شجیع الرحمن، خزانہ دار شیخ طارق محمود، کنٹرولر امتحانات سیدہ زریت الزہرہ،ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف ، ڈائریکٹر بورڈ آف اسٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر، ڈینز، چیئرپرسنز، فیکلٹی ممبران، اور طلباءوطالبات سے بھی ملاقات کی۔