مظفرآباد، ”معرکہ حق وجشن آزادی تقریبات کے تناظر میں”آزادی میراتھن ریس ودیگر کھیلوں کے مقابلہ جات

بدھ 13 اگست 2025 20:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پاک آرمی اورفلاحی تنظیم ملین سمائلز فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ”معرکہ حق وجشن آزادی تقریبات کے تناظر میں ”آزادی میراتھن ریس ودیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کاانعقاد کیاگیا۔ آزادی میراتھن ریس و دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو نقد، شیلڈ اور میڈلز پرمشتمل انعامات دیے گئے۔

”معرکہ حق وجشن آزادی کھیلوں کے مقابلہ جات میںآزادکشمیرباالخصوص نیلم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 01 سے 13 اگست تک منعقدہ کھیلوں کے مقابلہ جات کے فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی برگیڈیئر 32 برگیڈ جبکہ صدارت اسسٹنٹ کمشنر راجہ بلال نے کی۔ ریجنل ڈائریکٹر ملین سمائلز فاؤنڈیشن راجہ داؤد خان، ڈی ایس پی سردار فیاض سرور سمیت عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمانڈنگ آفیسر کیل برگیڈنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”معرکہ حق“عظیم کامیابی پر رب العزت کاشکر اداکرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص پرافواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نیلم ویلی کی غیورعوام کے جذبہ حب الوطنی کوسراہتے ہیں۔ نیلم کے نوجوانوں نے کھیلوں کے مقابلہ جات میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاہے۔اس موقع پر برگیڈیئر اور ریجنل ڈائریکٹر ملین سمائلز فاؤنڈیشن نے فاتح کھلاڑیوں میں شیلڈ،میڈل اور نقدی انعامات تقسیم کئے۔

کھلاڑیوں، عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر معرکہ حق کے عظیم سپوتوں کوسلام پیش کرتے ہوئے پاک آرمی اور ملین سمائلز فاؤنڈیشن کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں کے مقابلہ جات کاموقع دیکر جشن آزادی کے جذبہ کو چار چاند لگائے ہیں۔