
پنجاب میں چین کی جانب سے 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر ستخط ہوگئے
ایم اویو پر دستخط بینک آف پنجاب اور چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ہوئے، پراجیکٹ سے سالانہ 100 ملین ڈالر سے زائد برآمدات متوقع، 8 ماہ میں 18ہزار اور5 سال میں 25 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 13 اگست 2025
19:32

(جاری ہے)
چیلنج گروپ کے ذریعے 8ماہ میں 18ہزار اور5 سال میں 25 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی۔
چیلنج گروپ گارمنٹ کی تیاری کے لئے خام مال بھی پاکستان سے حاصل کرے گا۔ پراجیکٹ سے سالانہ 100ملین ڈالر سے زائدبرآمدات متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں متعین قونصل جنرل ژاؤ شیریں اور چیئرمین چیلنج گروپ ویگو ہانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیلنج گروپ کے وفد کے سربراہ ویگوہانگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی انویسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک چین تجارتی اور کاروباری شراکت داری کو آئندہ چند برسوں میں مزید بلندیوں تک پہچانا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں جدید ترین اور شاندار گارمنٹ سٹی بنارہے ہیں، چیلنج گروپ کی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے۔ پنجاب میں گارمنٹ سٹی کی کامیابی کے لئے چیلنج گروپ سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھرپور ساتھ دے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کی بڑی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور اداروں کو پنجاب میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی تیز ترین صنعتی ترقی کے لئے چیلنج سپیشل اکنامک زون اہم کردار ادا کرے گا۔ جدید ٹیکسٹائل پراجیکٹ کے تحت پلاسٹک ویسٹ کوری سائیکلنگ کرکے ہائی پرفارمنس فیبرک میں استعمال کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں میں فنی مہارت کے فروغ کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کررہی ہے۔ صنعتی اداروں کی ضرورت کے لئے مارکیٹ بیسڈ، ہیومن ریسورس فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ چیلنج گروپ کے چیئرمین ویگوہانگ نے کہا کہ پنجاب میں چین سے بھی بہتر ٹیکسٹائل مشینری اور ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں جدت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پالیسیاں اور ان کا ویژن حوصلہ افزاء اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پُرترغیب ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پالیسیوں کو دیکھ کر پنجاب آنے کی ترغیب پیدا ہوئی۔پنجاب میں چین کی حالیہ سرمایہ کاری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گزشتہ دورہ چین کا ثمر ہے۔حکومت پنجاب ہمارے ویژن اور تجارتی مقاصد کے ساتھ ہم رنگ ہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چین کے معروف اور بڑے ٹیکسٹائل ادارے چیلنج گروپ کے وفد کا لاہور آمد پر خیر مقدم کیا۔مزید اہم خبریں
-
متنبہ کرتے ہیں کوئی مس ایڈوینچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ماہ میں 16 فیصد بڑھ کر 3.34 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
-
کھلا دودھ بھی 300 روپے کا
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا، سردارایاز صادق
-
حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے
-
پاکستانی فوج کا امریکی سرمایہ کاری سے ایک نئی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ؟
-
پنجاب بھر کے عوام کو پانی لانے کی مشقت سے نجات دلانے کیلئے گھرگھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاخضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پراظہارتشکر
-
امیر بالاج قتل کیس،سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
-
وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
-
وزیراعلی پنجاب نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا
-
نوازشریف کے میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.