راولپنڈی،پولیس ہیڈکوارٹرز میں یوم آزادی کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ

یوم آزادی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات، 4500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے

بدھ 13 اگست 2025 20:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں یوم آزادی کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سیکورٹی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، یوم آزادی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات، 4500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے،سی پی او، ٹریفک مینجمنٹ کے لئے 350 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او، رش والے اور اہم مقامات کے لئے خصوصی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، سی پی او، ایلیٹ کمانڈوز کی 15 خصوصی سکواڈ سڑکوں پر گشت کے فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او، ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 50 سے زائد خصوصی پکٹس لگائی جائیں گی، سی پی او، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، سی پی او،شہری یوم آزادی کی تقریبات مکمل جوش و جذبے سے منائیں تاہم قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، سی پی او سید خالد ہمدانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں یوم آزادی کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سیکورٹی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، یوم آزادی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 4500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک مینجمنٹ کے لئے 350 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، رش والے اور اہم مقامات کے لئے خصوصی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، ایلیٹ کمانڈوز کی 15 خصوصی سکواڈ سڑکوں پر گشت کے فرائض سرانجام دیں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 50 سے زائد خصوصی پکٹس لگائی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ٹریفک پولیس کا خصوصی سکواڈ بھی ون ویلنگ یا ہلڑ بازی پر کنٹرول کے لئے کام کرے گا، ٹریفک میں خلل، ون ویلنگ، ہلڑبازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، تھانوں کی موبائلز اپنے اپنے علاقوں میں گشت کے فرائض سر انجام دیں گی،ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ یا ہلڑ بازی کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یوم آزادی کے موقع پر بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، شہری یوم آزادی کی تقریبات مکمل جوش و جذبے سے منائیں تاہم قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ون ویلنگ جیسے افعال کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردار ادا کریں۔