وارث خان پولیس کی کارروائی، شادی شدہ خاتون سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وارث خان پولیس کی ایک کارروائی کے دوران شادی شدہ خاتون سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے والا شخص گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، وارث خان پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین،بچوں سے زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔