معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات

پشاور میں جامعہ امداد العلوم الاسلامیہ، درویش مسجد میں یومِ آزادی اور فتحِ معرکہ حق کے حوالے سے تقریب

بدھ 13 اگست 2025 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور متحدہ علماء بورڈ کے زیرِ اہتمام جامعہ امداد العلوم الاسلامیہ، درویش مسجد میں یومِ آزادی اور فتحِ معرکہ حق کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، ڈپٹی کمانڈنٹ 102 بریگیڈ نوید عباس، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ مولانا احسان الحق، اتحاد تنظیماتِ مدارس کے صوبائی صدر مولانا حسین احمد، کوآرڈینیٹر متحدہ علماء بورڈ مفتی ظفر زمان حقانی، مہتمم جامعہ امداد العلوم الاسلامیہ مولانا داؤد فقیر، مولانا طلحہ فقیر، تنظیم المدارس کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبد الناصر، رابطہ المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن، اور وفاق المدارس الشیعہ کے علامہ عابد حسین شاکری سمیت تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام اور طلباء نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے یومِ آزادی کی عظیم نعمت پر روشنی ڈالی، آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک علماء کرام و دینی مدارس کے کردار کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی، جبکہ جامعہ میں پرچم کشائی کی پُر وقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔