پنجاب پولیس ملازمین کی آفس ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے آرٹیفشل انٹیلجنس کورس

بدھ 13 اگست 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پنجاب پولیس ملازمین کی آفس ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے آرٹیفشل انٹیلجنس کورس کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی پی او کی مختلف برانچز سے 50ملازمین کو آرٹیفشل انٹیلجنس ٹولز کے استعمال بارے تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

تربیت حاصل کرنے والوں میں 3اسسٹنٹ، 6سینئر کلرکس، 20 ڈیٹا انٹری آپریٹرز، 21جونیئر کلرکس شامل ہیں۔

ملازمین کو اے آئی ٹولز چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک اور جیمنی کے استعمال بارے تربیت دی گئی۔ڈی آئی جی ٹریننگ را منیر ضیا نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹولز کی تربیت کا مقصد آفس ورکنگ میں جدت لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کورس سے ملازمین کو آفس ورکنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :