پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں،ترجمان پنجاب پولیس

بدھ 13 اگست 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پولیس فورس کی ویلفیئر پر 1ارب 43کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 45کروڑ 13لاکھ 88ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔

اسی طرح پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 40کروڑ 86لاکھ 40ہزار روپے دئیے گئے جبکہ علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کیلئے 20کروڑ 59لاکھ 37ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گذارا الائونس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 14کروڑ 8لاکھ 72ہزار روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے جبکہ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 18کروڑ 3لاکھ 43ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 3کروڑ 88لاکھ 50ہزار روپے دئیے گئے جبکہ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میںایک کروڑ 2لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :