فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار کرلئے

بدھ 13 اگست 2025 23:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے کارروائی کرکےسکیورٹی گارڈ کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان رضوان ،علی کامران اور زین کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر مغفور احمد نے محمد علی سب انسپکٹر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزمان رضوان ،علی کامران اور زین کوگرفتار کیا۔

مقتول فرحان اللہ فیکٹری میں سیکورٹی گارڈ تھا ملزمان نے لڑائی جھگڑے کی رنجش پر فائر مار کر قتل کر دیاتھا۔ ملزمان تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ نمبر 2409/25 بجرم 302/34 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھے۔تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔