کپواڑہ،بھارتی فورسز نے تین نوجوان گرفتار کر لیے

جمعرات 14 اگست 2025 14:47

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے وجامہ ہندواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔نوجوانوںکی گرفتاری کا جوازفراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں کیساتھ روابط کا الزام عائدکیا گیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوںسے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔