Live Updates

پاکستان ٹیم ایک ہی چیزمیں پھنسی ہوئی ہے اسٹرائیک ریٹ اورانٹینٹ! شعیب ملک

منگل 30 ستمبر 2025 13:39

پاکستان ٹیم ایک ہی چیزمیں پھنسی ہوئی ہے اسٹرائیک ریٹ اورانٹینٹ! شعیب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ہی چیز میں پھنسا ہوا ہے اسٹرائیک ریٹ اور انٹینٹ بس اس میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ایشیاکپ میں پاکستان کی شکست کے بعد ٹی وی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان ایک ہی چیز میں پھنس کر رہ گیا ہے وہ ہے اسٹرائیک ریٹ اور انٹینٹ (ارادہ)، بھائی آپ لوگ یہ تو دیکھ لیں جن پلیئرز کے بارے میں آپ اسٹرائیک ریٹ اور انٹینٹ کا کہہ رہے ہیں آپ کو اس بارے میں علم بھی ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ ہاں تو بڑا آسان ہے آپ کسی استاد کو بھی بٹھا دیں تو وہ بولے گا انٹینٹ، اسٹرائیک ریٹ یہ تو ہر بندہ بول دیتا ہے، اس کو کیسے کرنا ہے یہ جن کو پتا ہے وہی کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کنڈیشن کو سمجھنا چاہیے تھا یہ ان کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے تھی، بطور مینجمنٹ بطور کپتان یا جو بھی وہاں جاکر بطور بولر اور بطور بیٹر آپریٹ کرے اسے سمجھنا چاہیے تھا۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ 7، 8 مہینے بعد ورلڈکپ ہے اور آپ نے سارے میچز سری لنکا میں کھیلنے ہیں۔شعیب ملک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں آپ کو کیا لگتا ہے کہ وہاں کی کندیشن ایسی ہے کہ آپ بلے گھمانے والے رکھو گے تو وہاں پر رنز بن جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ سری لنکا میں ایسا نہیں ہوگا، آپ کو ابھی سے ہوم ورک کرنا پڑے گا اور آپ کو یہ دیکھنا پڑے گا کہ اگر اچھے اسٹرئیک ریٹس والے بیٹر کھلانے بھی ہیں توان کے ساتھ روایتی طور پر کھیلنے والے بیٹر بھی آپ کے ساتھ ہونے چاہیئں۔ایسے بیٹرز جن کو کوالٹی بولرز کے خلاف رن بنانا آنا چاہیے، ورلڈکپ میں بیسٹ آف دا بیسٹ آتے ہیں آپ کو بہتر تیاری کرنا ہوگی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات