Live Updates

سارا میچ محمد حارث کی وجہ سے خراب ہوا، وہ شارٹ نہیں مارنا چاہیے تھے، محمد عامر

منگل 30 ستمبر 2025 13:39

سارا میچ محمد حارث کی وجہ سے خراب ہوا، وہ شارٹ نہیں مارنا چاہیے تھے، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ فائنل میچ محمد حارث کی وجہ سے خراب ہوا، بھارت سے ہم دور دور تک میچ جیت جاتے۔ایشیاکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد جاری اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان کے سابق لیفٹ آرم پیسر محمد عامر نے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی غلطی کی نشاندہی کی ہے، انھوں نے بیٹر کو ہار کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ساری گیم محمد حارث کی وجہ سے خرابی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے کہا کہ جو بھی میرا چھوٹا موٹا کرکٹ کیریئر ہے اور مجھے کرکٹ کی جو بھی چھوٹی موٹی سمجھ آتی ہے اس وجہ سے میں یہ بات کہہ رہا ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ میں بہت بڑا کرکٹ پنڈت ہوں، مگر جو بھی میری عقل کام کرتی ہے، وہاں حارث کو وہ شارٹ نہیں مارنا چاہیے تھا۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ اگر حارث وہاں پر سنگل ڈبل کرتا اور فخر کو چانس دیتا تو ہم وہاں پر 190 رنز اسکور کرتے، اگر 180 اور 190 اسکور ہوجاتا تو بھارت سے ہم دور دور تک میچ جیت جاتے۔سابق پاکستانی پیسر نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی 146 پر میچ بہت کلوز گیا، وہ بھی ہم نے فیلڈنگ میں تھوڑی غلطیاں کی، ایک کیچ چھوٹ گیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات