ربادا نے بابر اعظم کو اپنے لیے مشکل ترین بیٹر قرار دے دیا

منگل 30 ستمبر 2025 13:39

ربادا نے بابر اعظم کو اپنے لیے مشکل ترین بیٹر قرار دے دیا
پیٹرزبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے پاکستان کے بابر اعظم کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دے دیا۔کاگیسو ربادا نے 71 ٹیسٹ، 106 ون ڈے اور 70 ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی، معین علی اور عادل رشید کے ساتھ ربادا نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کرکٹرز سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر سے کہا گیا کہ وہ ان بیٹرز کے نام بتائیں جن کے خلاف انہیں شاندار کیریئر کے دوران بولنگ کرنا سب سے مشکل تھا۔ربادا نے بابر اعظم کا نام لیا اور کہا کہ وہ چٹان ہیں، انہوں نے ویرات کوہلی، جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی مشکل بیٹر قرار دیا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ وارنر کو بیٹنگ کے انداز اور تیزی سے اسکور کرنے کی صلاحیت پر منتخب کیا۔وارنر کی تعریف کرتے ہوئے ربادا نے کہا کہ وہ واحد کھلاڑی تھا جو میری گیند پر باآسانی کھل کر کھیلتا تھا، میں نے سوچا کہ ان کے سامنے بولنگ کرنا بہت مشکل ہے۔