یوم ِ آزادی کے موقع پر پشاور ہائیکورٹ میں تقریب،چیف جسٹس محمد عتیق شاہ نے پرچم کشائی کی

جمعرات 14 اگست 2025 14:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) پشاور ہائی کورٹ میں یوم ِآزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی،چیف جسٹس جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے پرچم کشائی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و ممبران، وکلاء، افسران اور ہائی کورٹ کا عملہ شریک تھا۔