مہاراشٹر،ہندوتوا غنڈوں نے مسلم طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

جمعرات 14 اگست 2025 17:18

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلگائوں میں ہندو توا غنڈوں نے ایک 20سالہ مسلمان طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ المناک واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔

(جاری ہے)

سلیمان خان اپنے گھر کے قریب دوسری برادری کی ایک لڑکی سے بات کر رہا تھا کہ ہندو توا غنڈوں نے اسے گھیر لیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ طالب کے اہلخانہ کے احتجاج پر غنڈوں نے ان پر بھی تشدد کیا ۔ غنڈوںنے سلیمان کو اس قدر مار اپیٹا کہ اسکی موت واقع ہو گئی ۔ سول سوسائٹی کی تنظیموںنے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم کی شدید ناکامی ہے ، پولیس مجرموں کو فوری گرفتار کرے۔