اسلام آباد ،وفاقی تعلیمی بورڈ کا 78ویں یومِ آزادی پر "معرکۂ حق" کے جانثاروں کو خراجِ تحسین

جمعرات 14 اگست 2025 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی تعلیمی بورڈاسلام آباد کی جانب سے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کو قومی فخر اور عقیدت کے ساتھ مناتے ہوئے "معرکۂ حق" کی یاد میں وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور آزادی کی روح کو اجاگر کیا گیا۔تقریبات کا آغاز پُر وقار انداز میں ہوا جس میں تلاوتِ ، نعت ، ملی نغمہ اور قومی ترانے کی پُرجوش دھن شامل تھی۔

تقریب میں وفاقی بورڈ کے طلبہ و طالبات کے ساتھ اعلیٰ حکام اور عملے کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کی جبکہ ڈاکٹر غلام علی ملاح، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی اور ڈاکٹر ضیا بتول چیئرپرسن پیرا نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے پُر خلوص دعا اور ان شہداء و غازیوں کی یاد میں ہوا جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔فیڈرل بورڈ قوم کے نوجوانوں میں تعلیم کے ذریعے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ہماری قومی تاریخ کی معنی خیز تقریبات کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔\378