چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی اسلام آباد میں 19 صفر چہلم کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

جمعرات 14 اگست 2025 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں 19 صفر چہلم کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالہ سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کہ ہے کہ اسلام آباد میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔